جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی کانگریس کے ارکان کا یہودیوں کے ہمراہ قبلہ اول پر دھاوا،پھر وہاں ایسا کام کیا کہ آپ کو بھی شدید غصہ آئیگا

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(سی پی پی ) امریکی کانگریس کے ارکان نے یہودیوں کے ہمراہ قبلہ اول پر دھاوا بول دیا ،قبلہ اول کی بے حرمتی تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات بھی اداکیں ۔گذشتہ روز امریکی کانگریس کے ایک ارکان نے یہودی آباد کاروں کے ہمراہ ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز امریکی کانگریس کے دو ارکان ’اسکاٹ ٹیبٹون‘ اور ’ڈیوڈ ماسکنلی‘ نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔

اس موقع پر یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی۔ یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے اندر چکر لگائے اور مسجد کے صحن میں لگے زیتون کے پودوں کی شاخیں توڑیں۔خیال رہے کہ ’تنظیمات برائے ہیکل‘ کی جانب سے دنیا بھر کے یہودیوں کو قبلہ اول پر دھاووں کے لیے اکسایا جاتا ہے۔ مختلف ممالک کی سیاسی، سماجی، اقتصادی اور سپورٹس سے وابستہ شخصیات کو قبلہ اول پردھاوؤں کے لیے لایا جاتا ہے۔گذشتہ روز کانگریس کے ارکان کے قبلہ اول پر دھاوے نے فلسطینیوں کو سخت مشتعل کیا۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں نے امریکیوں اور یہودیوں کے ہاتھوں قبلہ اول کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرے کیے۔قبل ازیں امریکی وفد نے رام اللہ کا دورہ کیا تو ان پر فلسطینیوں کی طرف سے جوتوں اور انڈوں کا استعمال کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…