پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت میں ہجوم کے ہاتھوں مرتے شخص کے ساتھ سیلفیاں

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں چوری کے الزام میں ایک شخص کو ہجوم کی جانب سے جان سے مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دو افراد کو حراست میں لے لیا ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو نے اور اس کے ساتھ ساتھ اس بندھے ہوئے شخص کو مرتا دیکھ کر سیلفیاں بناتے ہوئے لوگوں کی تصاویر نے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔مارے جانے والے شخص کی شناخت قبائلی کے طور پر ہوئی ہے جو اس علاقے میں رہتا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ وہ اس قتل میں ملوث دیگر افراد کو تلاش کر رہی ہے۔اعلیٰ پولیس اہلکار پرتیش کمار کا کہناتھا کہ اس شخص پر حملے کی اطلاع ملتے ہی اہلکاروں کی ایک ٹیم فوری طور پر ضلع پالاکڈ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی۔ان کے مطابق اہلکاروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مادھو نامی اس شخص کو چھڑایا اور ہسپتال پہنچایا، تاہم وہ طبی امداد فراہم کرنے سے پہلے ہی ہلاک ہو گیا تھا۔اس واقعے کی ویڈیو اور تصاویر سے کیرالہ کے لوگوں میں خوف پھیل گیا، بعض ٹی وی چینلوں نے تو ان تصاویر میں سے بعض نشر بھی کر دیں ہیں ۔ریاست کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حملہ آوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور یہ واقعہ کیرالہ کے ترقی پسند معاشرے پر دھبہ ہے۔قبائیلیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی دھنیا رمن نے بتایا کہ ایک شخص دوسرے کے ساتھ سب سے برا یہ کر سکتا ہے کہ ایسی صورتحال میں سیلفی لے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…