حجاب کے خلاف احتجاج پرایرانی پولیس کا خاتون سے توہین آمیز سلوک

24  فروری‬‮  2018

تہران(این این آئی)ایران میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں جبری حجاب کے خلاف احتجاج کرنے والی ایک دوشیزہ کے ساتھ پولیس کا توہین آمیز سلوک دکھایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں ایک خاتون کو کھلے بالوں میں ایک اسٹیج پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس نے اپنا اسکارف بہ طور احتجاج ایک لاٹھی پر ہوا میں لہرا رکھا ہے۔فوٹیج سے اندازہ ہوتا ہے کہ جبری حجاب کے خلاف احتجاج کرنے والی دو شیزہ پر ایک پولیس اہلکار نے تشدد کیا۔

اسے زمین پر پٹخ دیا۔ پس منظر میں پولیس اہلکار کی آواز سنائی دیتی ہے جس میں وہ طنزیہ انداز میں متاثرہ لڑکی سے پوچھ رہا ہے انسانی حقوق کہاں ہیں۔اس واقعے نے ایرانی عوام کو ایک بار پھر مشتعل کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس فوٹیج کو زیادہ سے زیادہ شیئر کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں ایران میں اٹھنے والی احتجاجی تحریک کے دوران بڑی تعداد میں خواتین اپنے نقاب اتار کر ریاستی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئی تھیں۔تازہ واقع پر تبصرہ کرتے ہوئے ایرانی انسانی حقوق کارکن نسرین ستودہ نے کہا کہ ایرانی پولیس قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے۔ کسی پولیس اہلکار کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اس طرح کے توہین آمیز طریقے سے خواتین کے ساتھ پیش آئے۔ گذشتہ برس دسمبر میں ایرانی پولیس نے زبردستی حجاب کے خلاف احتجاج کرنے والی 30 خواتین کو حراست میں لے لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…