پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ کا شمالی کوریا کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی اقتصادی پابندی عائد کرنے کا اعلان

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکہ شمالی کوریا کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں لگانے لگا ہے جو کہ تاریخ کی سب سے بڑی پابندیاں ہیں۔مجوزہ پابندیوں میں شمالی کوریا کے 50 بحری جہازوں اور بحری ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جن میں سے کچھ چین اور تائیوان میں بھی کام کرتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہاکہ نئی پابندیوں کا مقصد شمالی کوریا پر دباؤ بڑھانا اور اس کے جوہری پروگرام کے لیے مالی وسائل کو ختم کرنا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ایک فرد اور 27 کمپنیوں کو نشانہ بنایا ۔ ان میں سے 16 (جن میں سے زیادہ تر بحری ٹرانسپورٹ کمپنیاں ہیں) شمالی کوریا سے تعلق رکھتی ہیں مگر پانچ کا اندراج ہانگ کانگ، دو چین، دو تائیوان، ایک پاناما اور ایک سنگاپور میں ہے۔28 بحری جہاز بھی اس فہرست میں ہیں جن میں سے زیادہ تر شمالی کوریائی ہیں تاہم پاناما کا ایک، کامروس، اور تنزانیہ کا ایک ایک بحری جہاز بھی شامل کیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر تازہ ترین پابندیوں کے فوائد سامنے نہیں آتے تو انتہائی سنگین نتائج ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ اگر پابندیاں کام نہیں کرتیں تو ہم دوسرے مرحلے پر چلے جائیں گے اور وہ دنیا کے لیے انتہائی بدقسمتی ہو گی۔یہ ایک باغی ملک ہے۔ اگر ہم کوئی معاہدہ کر سکے تو اچھا ہو گا اور اگر ہم نہیں کر پاتے تو کچھ اور کرنا پڑے گا۔انھوں نے واضح نہیں کیا کہ دوسرا مرحلہ کیا ہو گا۔؟

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…