ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب ، 7 صوبوں میں خواتین کیلئے عسکری ملازمتوں کا اعلان

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹریٹ آف پبلک سکیورٹی نے 7 صوبوں میں خواتین کیلئے سپاہی کے منصب کی عسکری اسامیوں کا اعلان کردیا۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ سات صوبے ریاض، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ، قصیم، عسیر، باحہ اور شرقیہ ہیں۔درخواست دینے والی خواتین کے لیے شرائط میں خاتون کا سعودی ہونا، مملکت میں پرورش پانا، والد کے ساتھ سرکاری ملازمت میں بیرون ملک رہنے والی خواتین اس سے مستثنی ہیں ۔

کم از کم تعلیم انٹرمیڈیٹ ہونا اور عمر کا 25 سے 35 برس تک ہونا لازم ہے۔امیدوار کو تحریر امتحان ، انٹرویو اور میڈیکل ٹیسٹ میں کامیاب ہونا ضروری ہے۔ امیدوار کا اچھے چال چلن کا حامل ہونا بھی ضروری ہے۔ امیدوار نے پہلے کسی کوئی سرکاری ملازمت نہ کی ہو اور نہ کوئی عسکری خدمت انجام دی ہو۔ امیدوار خاتون کی کسی غیر ملکی سے شادی نہ ہوئی ہو اور خاتون خود مختار قومی شناخت کی حامل ہو۔خاتون کے ولی کی موجودگی اور خاتون کی ملازمت والے صوبے میں موجودگی دونوں ضروری ہیں۔ امیدوار کا قد 155 سینٹی میٹر سے کم نہ ہو اور وہ مناسب وزن رکھتی ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…