پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

بینکوں میں 4000کروڑ روپے گھپلے کاالزام،روٹومیک کمپنی کے مالک وکرم کوٹھاری گرفتار

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانپور(آئی این پی) بھارت کے شہر کانپور کی مشہور پین کمپنی روٹومیک کے مالک وکرم کوٹھاری کو سی بی آئی نے گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم کوٹھاری پر کئی بینکوں کے تقریبا 4000کروڑ روپئے کے گھپلے کاالزام ہے۔سی بی آئی کی ٹیم نے سٹی سینٹر میں واقع روٹو میک کمپنی پر چھاپہ مار کر اہم فائلیں اور دیگر دستاویزات ساتھ لے گئی۔تحقیقاتی ایجنسی نے پوچھ گچھ کے بعد کوٹھاری ،ان کی اہلیہ اور بیٹے کے پاسپورٹ ضبط کر لئے ۔

بینک آف بڑودا کانپور کے ریجنل منیجر نے وکرم کوٹھاری کیخلاف مجرمانہ سازشیں اور دھوکہ دہی کے مقدمات درج کرائے۔ایف آئی آر میں 456 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کی بات کہی گئی ہے۔ وکرم کوٹھاری کے وکیل شرد کمار برلا نے بینک گھپلے کے بجائیدیوالیہ ہونے کا معاملہ بتایا ہے۔ واضح ہو کہ کوٹھاری نے بینک آف بڑودہ،الہ آباد،بینک آف انڈیا اور یونین بینک آف انڈیا سمیت کئی سرکاری بینکوں سیقرض لے رکھا تھا۔ گزشتہ سال بینک آف بڑودہ نے روٹو میک گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ کو نادہند قراردیا تھاجس پرکمپنی نے بینک کے اس حکم کیخلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی بی بھوسلے اور جسٹس یشونت ورما کی بنچ نے کمپنی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے بینک کو حکم دیا تھا کہ کمپنی کا نام نادہندگان کی فہرست سے خارج کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…