جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

ایران جوہری معاہدے پر عمل پیرا ہے، عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی

datetime 23  فروری‬‮  2018 |

نیویارک (آئی این پی)اقوام متحدہ کا جوہری توانائی کا ادارہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ 2015 کے بین الاقوامی معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایران اپنے جوہری پروگرام کو محدود کر رہا ہے جس کا مقصد نیوکلیئر ہتھیار تشکیل دینے کے کام کو ترک کرنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوہری تونائی کے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران معاہدے کے کلیدی پہلوں کی پابندی کر رہا ہے۔

جو اس نے امریکہ، چین، روس، فرانس، جرمنی، برطانیہ اور یورپی یونین کے ساتھ کیا تھا، جس کے عوض اسلامی جمہوریہ کی معیشت پر لاگو تعزیرات اٹھائی گئیں۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سمجھوتے میں موجود تباہ کن جھول پر نکتہ چینی کی ہے۔انھوں نے ان ملکوں پر زور دیا ہے جو ایران کے ساتھ سمجھوتے کے حامی تھے کہ اس میں بہتری لانے کی کوشش کیں؛ لیکن انھوں نے صدر پر نکتہ چینی کرتے ہوئے معاہدے کی حمایت جاری رکھی ہے۔ ٹرمپ نے امریکہ کی جانب سے معاہدے سے باہر نکلنے کی دھمکی دے رکھی ہے، اور مئی تک اس پر دوبارہ غور کی ڈیڈلائن دے ہے آیا ایران کے خلاف تعزیرات کو پھر سے عائد کیا جائے۔جمعرات کو لندن میں تقریر کرتے ہوئے، ایران کے معاون وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سمجھوتے کے بارے میں ٹرمپ کی شکایات معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی ہے، جس کے نتیجے میں ان کے ملک کو نئی بیرونی سرمایہ کاری کے حصول میں دقت پیش آرہی ہے۔انھوں نے دھمکی دی کہ ایران معاہدے سے باہر نکل جائے گا، چاہے ٹرمپ پھر سے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔عراقچی نے کہا کہ اگر (معاہدے) کے بارے میں الجھن اور غیر یقینی کی یہی پالیسی جاری رہتی ہے، اگر کمپنیاں اور بینک ایران کے ساتھ کام نہیں کرتے، تو ہم ایسے معاہدے سے کیوں بندھے رہیں جس سے ہمیں کوئی فائدہ حاصل نہ ہوتا ہو۔

حقیقت یہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے کم افزودہ یورینئم اور بھاری پانی کے ذخیرے کی حد میں اضافہ نہیں کیا، اور یورینئم کو 3.67 فی صد کی حد سے زیادہ افزودہ نہیں کیا، جیسا کہ سمجھوتے میں کہا گیا ہے۔معاہدہ، جس کو طے کرنے کے لیے ایک طویل عرصے تک مذاکرات ہوتے رہے تھے، کا مقصد یہ تھا کہ جوہری بم تشکیل دینے کے لیے ایران کو درکار وقت کو بڑھایا جائے، تاکہ اگر وہ ایسا کرنے کا ارادہ کر بھی لے تو اسے چند ماہ کی جگہ اندازا ایک سال لگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…