اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں مسافر بس الٹنے سے پاکستانیوں سمیت 32افراد زخمی

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبوک(آئی این پی)سعودی عرب میں مسافر بس الٹنے سے پاکستانیوں سمیت 32افراد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں الوجہ کمشنری جانے والی مسافر بس ضبا روڈ پر الٹ گئی۔ بس میں پاکستان ور بھارت کے 43مسافر سوار تھے ان میں سے 32زخمی ہو گئے۔ حادثہ الوجہ سے 40کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ ہلال احمر کے ترجمان خالد العنزی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ بس ایک کمپنی کی تھی۔

زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ان میں سے بعض کے زخم نازک او ردیگر کے معمولی ہیں۔ بس پر پاکستان اور ہندوستان کے 43شہری سوار تھے۔ زخمیوں کی مرہم پٹی اور طبی امداد کی فراہمی میں 10ٹیموں نے حصہ لیا۔ ان میں سے 6ہلال احمر اور 4وزارت صحت کی ٹیمیں تھیں۔ العنزی نے بتایا کہ 11افراد خطرے سے باہر ہیں۔ 11زخمیوں کو امدادی ٹیموں کے جائے حادثہ پہنچنے سے پہلے ہی اسپتال پہنچا دیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…