بیجنگ (آ ئی این پی ) چینی ماہرین نے کہا ہے کہ ماحول دوست ترقی چینی معاشرے میں عام فہم بن گئی ہے، فضائی آلودگی چین میں سب سے سنگین مسئلہ ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق حالیہ برسوں میں چین ماحول دوست ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور حیاتیاتی نظام کی بہتری کے لئے پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ چینی ماہرین نے کہا ہے کہ ماحول دوست ترقی چینی معاشرے میں عام فہم بن گئی ہے۔
اس فہم کے نفاذ کے لئے گرین ڈیویلپمنٹ کی نئی قوت محرکہ دریافت کی جانی ہے تاکہ ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے کا طویل المدتی نظام قائم کیا جا سکے۔ فضائی آلودگی چین میں سب سے سنگین مسئلہ ہے۔چین کی وزارت تحفظ ماحول کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار سترہ میں بیجنگ ، تھین جن اور صوبہ حہ بے کے علاقوں میں جہاں فزائی آلودگی بہت سنگین رہی اس میں دو ہزار سولہ کے مقابلے میں نو اعشاریہ نو فیصد کی کمی سامنے آئی ہے۔مقامی حکومتوں کی طرف سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھاری سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ چین کی مرکزی حکومت بھی اس ضمن میں زیادہ سے زیادہ وسائل خرچ کر رہی ہے۔وزارت تحفظ ماحول کے اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار سترہ میں چین کی مرکزی حکومت نے ماحولیاتی تحفظ کے لئے کل پچاس ارب یوان کی رقم مختص کی ہے اور آنے والے سالوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔