نیویارک(این این آئی)شام میں جنگ بندی کے حوالے سے سلامتی کونسل میں اتفاق رائے نہ ہوسکا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں روسی مندوب ویسلی نے بنزیا نے بتایا کہ شام میں تیس روز کے لیے جنگ بندی کی قرارداد پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ۔یہ قرارداد سویڈن اور کویت کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔
قرارداد میں شام میں تیس روز کے لیے جنگ بندی پر زور دیا گیا تھا تاکہ مشرقی غوطہ کے متاثرہ علاقے میں امدادی اداروں کو رسائی مل سکے اور شہریوں کا انخلا بھی ممکن بنایا جاسکے۔تاہم اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے سفیروں کا کہنا تھا کہ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور اس قرارداد پر پھر ووٹنگ کا امکان ہے۔