نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش مین ٹریفک حادثے میں بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ دیگر تین افراد کے ہمراہ ہلاک ہوگئے بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ ضلع سیتاپور میں اس وقت پیش آیا جب بی جی پی رکن پارلیمنٹ لوکیندرا سنگھ چوہان کی کار سامنے سے آنیوالے ٹرک سے ٹکرا گئی
حادثے میں لوکیندرا چوہان ان کے دو محافظ اور ٹرک ڈرائیور موقع پر ہلاک ہوگئے بھارتی وزیر اعظم نریندمودی نے لوکیندراچوہان کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوکیندرا کی ہلاکت قوم کا نقصان ہے جبکہ انکی بطور رکن پارلیمنٹ خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔