کینیڈین وزیراعظم کی شاہ رخ خان سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹار ز سے ملاقات

21  فروری‬‮  2018

نئی دلی(آن لائن) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ان دونوں اہل خانہ کے ہمراہ بھارت کے 7 روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے شاہ رخ خان سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹارز سے ملاقات کی۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکا اہلیہ صوفی، دونوں بچوں زیویر اور ایلا کے ہمراہ بھارت کا دورہ جاری ہے، 7 روزہ دورے کے دوران ٹروڈواور ان کی فیملی بھارت کے ثقافتی لباس میں تاج محل، ہمایوں کا مقبرہ، بادشاہی مسجد سمیت تمام خوبصورت جگہوں کا دورہ کررہے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم کے 7 روزہ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ایک ارب ڈالر کے 66 معاہدوں پر دستخط ہوں گے جن میں فلم انڈسٹری سے متعلق معاہدہ بھی شامل ہے۔گزشتہ روز کینیڈین وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، عامر خان، انوپم کھیر سمیت متعدد اداکاروں کے ساتھ ملاقات کی۔تقریب کے دوران جسٹن ٹروڈو سنہرے رنگ کی شیروانی پہنے نظر آئے جب کہ ان کی اہلیہ صوفی ساڑھی پہنی ہوئیں تھیں جس میں وہ بہت خوبصورت دکھ رہی تھیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جسٹن ٹروڈو نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر ٹویٹ کی اور کنگ خان سے ملاقات کو خوشگوار قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم آج رات کینیڈین فلم انڈسٹری اور بالی ووڈ کے درمیان مضبوط تعلقات اور تعاون کا جشن منارہے ہیں اور اس میں شاہ رخ خان سے بہتر کوئی اور مدد نہیں کرسکتا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…