بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

بھارت نے جنگی جنون میں مبتلا ہوکر پورے خطے کی سلامتی کو داؤ پر لگادیا، خطرناک ترین میزائل کا تجربہ،میزائل کتنے ہزار کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بناسکتاہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 20  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) جنگی جنون میں مبتلا ہوکر پورے خطے کی سلامتی کو داؤ پر لگانے والے بھارت نے درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی 2 کا تجربہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں جوہری ہتھیار بنانے والے ادارے اسٹریٹیجک فورس کمانڈ نے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے (انٹر میڈیٹ رینج) بیلسٹک میزائل اگنی دو کا تجربہ کیا ہے ٗیہ تجربہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے جزیرے اے پی جے عبدالکلام آئی لینڈ میں کیا گیا ہے۔اگنی دو کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ بیلسٹک میزائل 2 ہزارکلومیٹر دْور تک اپنے

ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ حد کو 3 ہزار کلومیٹر تک لایا جاسکتا ہے ٗزمین سے زمین پر مار کرنے والا یہ میزائل ایک ٹن تک روایتی اور جوہری وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ 20 میٹر طویل اگنی 2 کو انٹیگریٹڈ گائیڈڈ میزائل ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت تیار کیا گیا ہے جبکہ یہ 1999 سے بھارتی فوج کے اسلحہ خانے میں شامل ہے ٗاگرچہ بھارتی میڈیا نے اگنی 2 بیلسٹک میزائل کے تازہ تجربات کی کوئی وجہ بیان نہیں کی تاہم بادی النظر میں اس کا واحد مقصد خطّے میں کشیدگی کو بڑھاوا دینا ہی دکھائی دیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…