مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطین کے لیے خلیجی ریاست قطر کے مندوب محمد العمادی نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا جہاں ان کی آمد کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق قطری مندوب غزہ کے الشفاء اسپتال گئے جہاں احتجاج کرنے والے اسپتال کے ملازمین نے
ان پر جوتے اچھالے اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے اسپتال سے قطری پرچم اتھار پھینکا اور دوحا کی طرف سے لگائے امدادی اعلانات کے بینرز بھی پھاڑ دیئے۔اس موقع پر مظاہرین نے قطر پر امداد کی آڑ میں فلسطینیوں میں انتشار پھیلانے کا الزام عاید کیا اور دوحا حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔