اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے نمٹنے کے لیے بھارت، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا مختلف منصوبوں پر غور کر رہے ہیں، آسٹریلیا کے اخبار آسٹریلین فائننشل ری ویو کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت، جاپان، آسٹریلیا اور امریکہ چین کے ملٹی بلین ڈالر منصوبے بیلٹ اینڈ روڈ‘ کے ہم پلہ علاقائی سطح پر بنیادی ڈھانچے کے ایک مشترکہ منصوبے سے متعلق مذاکرات کر رہے ہیں۔ ایک نامعلوم امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے پر
واشنگٹن میں آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس ایجنڈے پر بات چیت شامل ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کا ابھی سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا جا سکتا۔ نامعلوم امریکی عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ مجوزہ منصوبے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے حریف نہیں بلکہ اس کا متبادل ہوں گے۔ واضح رہے کہ چین اس سکیم کے تحت ساٹھ کے قریب ممالک میں بنیادی ڈھانچوں کے منصوبوں کے لیے مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔