پاکستان کیلئے فوجی امداد کیوں معطل کی؟ امریکہ کی وضاحتیں،افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کو اس چیز کاحصہ بننے کی ضرورت ہے،مشورہ دیدیا

19  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) جنوبی اور وسطی ایشیا کیلئے امریکی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام سیاسی حل پر ہی منحصر ہے ،پاکستان کو اس حل کا حصہ بننے کی ضرورت ہے،سیاسی حل سے قبل امریکہ طالبان پر دباؤ، افغان سیکیورٹی فورسز کی معاونت جاری رکھے گا، خطے کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی واضح ہے ۔افغان ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو میں امریکی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ

افغانستان میں امن و استحکام سیاسی حل پر ہی منحصر ہے اور پاکستان کو اس حل کا حصہ بننے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی حل سے قبل امریکہ طالبان پر دباؤ، افغان سیکیورٹی فورسز کی معاونت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی حل سے پیشتر امریکہ طالبان پر دبا ؤاور افغان سیکیورٹی فورسز کی معاونت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ خطے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی بڑی واضح ہے اور امریکہ اس حکمت عملی کو پاکستان کیلئے ایک موقع تصور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے فوجی امداد معطل کیا جانا واشنگٹن کے اس عدم اطمینان کی عکاسی کرتا ہے جو پاکستان کی طرف سے اپنی سرزمین پر طالبان کو شکست دینے کیلئے ناکافی کوششوں کے باعث پیدا ہوا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے پاکستان سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن سے افغانستان اور پاکستان دونوں کو ہی فائدہ ہو گا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…