صنعاء(این این آئی)یمن میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ گردش میں آ رہا ہے جس میں صنعاء کی ایک مسجد میں مقرر حوثی نواز خطیب کو نمازیوں کے ہاتھوں منبر سے ہٹاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر جامع مسجد ہائل میں موجود نمازیوں نے ایک آواز ہو کر نعرہ لگایا کہ نکل جاؤ ، تم لوگوں نے ملک کو تباہ کر ڈالا۔
اس وڈیو سے یمنی عوام کے دلوں میں حوثی جماعت کے لیے غم و غصے کا اظہار ہوتا ہے۔تقریبا ایک سال قبل بھی اس طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جب حوثی ملیشیاؤں نے صنعا کی مساجد میں اسلحے کے زور پر نمازیوں پر اپنے خطیبوں اور آئمہ کو مسلط کرنے کی کوشش کی۔ یہ آئمہ ہر نماز کے بعد لوگوں کو حوثیوں کے حق میں نعرہ لگانے پر مجبور کرتے تھے۔