قاہرہ(آن لائن)قاہرہ میں ایک مصری میوزیم میں ایک قدیمی مصری بادشاہ کے بیٹے کی ممی کو نمائش کیلئے رکھ دیا گیا ہے،جس کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ اسے اپنے والد کے قتل کا منصوبہ رچانے پر پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا۔ نامعلوم شخص’’ای‘‘کا نام دئیے یہ ممی جو عام طور پر نمائش کیلئے نہیں رکھی جاتی،ایک ایسے شخص کی بتائی جاتی ہے جو اذیتناک موت مرا تھا۔
مصر کی آثار قدیمہ سے متعلق وزارت کا کہنا ہے کہ ڈی این اے تجزیات میں تصدیق ہوئی ہے کہ رامیس سوئم کے بیٹے کی لاش ہے جس نے1186ء اور 1555ء کے درمیان حکمران رہے ہیں۔ علامات ظاہر کرتی ہیں کہ اس شخص کو پھانسی پر لٹکایا گیا ہے اور بھیڑ کی کھال میں اسے رکھا گیا ہے،جسے قدیمی مصری آلودہ تصور کرتے تھے۔ رامیس سوئم کے بیٹے پینٹاگر کو قدیمی مصری ریکارڈ کے مطابق قتل کے منصوبے میں ان کے کردار پر لٹکایا گیا تھا۔