پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

گوادر کا توڑ، ایران نے بھارت کے ساتھ بڑے معاہدے پر دستخط کردیئے،چابہار بندرگاہ بھارت کے حوالے کرنے سمیت کیا کچھ شامل ہے؟چونکادینے والے انکشافات

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چابہار (آن لائن) ایران 18 ماہ کے لیے بندرگاہ انڈیا کو لیز پر دے گاایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا آپریشنل کنٹرول انڈیا کے سپرد کرنے کے لیے ایک معاہدہ پر دستخط کیے ہیں۔ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتے کو دلی میں انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی سے مذاکرات کے بعد کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں اور یہ کہ وہ علاقے سے دہشتگردی کا مسئلہ ختم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن دہشتگردی کو کسی مذہب سے منصوب نہیں کیا جانا چاہیے۔

ایران اور انڈیا نے نو معاہدوں کو حتمی شکل دی ہے جن میں سب سے اہم معاہدہ چابہار بندرگاہ کے بارے میں ہے جو انڈیا کی مدد سے تعمیر کیا جارہا ہے اور یہ پاکستان کی گوادر بندرگاہ سے صرف 90 کلومیٹر دور ہے۔اس معاہدے کے تحت انڈیا کو 18 مہینوں کے لیے بندرگاہ کے پہلے فیز کا آپریشنل کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔چابہار بندرگاہ میں انڈیا کی خاص دلچسپی ہے کیونکہ اس راستے سے وہ پاکستان کو بائی پاس کرتے ہوئے براہ راست افغانستان پہنچ سکتا ہے۔ انڈیا افغانستان اور ایران نے گذشتہ برس اس سلسلے میں ایک سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیے تھے اور انڈیا نے افغانستان کو گندم سپلائی کرنے کے لیے اس راستے کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔انڈیا سے افغانستان جانے کا آسان اور چھوٹا راستہ تو پاکستان سے گزرتا ہے لیکن فی الحال دونوں ملکوں کے تعلقات کی نوعیت کچھ ایسی ہے کہ اس راستے سے رسائی ممکن نہیں ہے۔صدر روحانی کے دورے سے چند ہفتے قبل ہی اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو انڈیا کے دورے پر آئے تھے۔ انڈیا اور اسرائیل بھی ایک دوسرے کے قریب آ رہے ہیں اور انڈیا کے لیے دونوں ملکوں سے روابط میں توازن رکھنا ایک چیلنج ہے۔صدر روحانی نے یہ بھی کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام پر مغربی دنیا کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی پاسداری کرے گا۔ امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ اس معاہدہ کو مسنوخ کرنا چاہتے ہیں اور اگر وہ ایسا کرتے ہیں

اور ایران پر نئی پابندیاں عائد کی جاتی ہیں تو انڈیا کے لیے بھی نئی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔حسن روحانی انڈیا کے تین روزہ دورے پر آئے ہوئے تھے جس کا آغاز انھوں نے حیدرآباد سے کیا تھا۔ وہاں ایک خطاب میں انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو متحد ہو جانا چاہیے اور اگر ان میں اختلافات نہ ہوتے تو امریکہ یروشلم کو اسرائیل کی راجدھانی کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ نہ کرتا۔مذاکرات کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ انڈیا چابہار کو ریل کے ذریعے زاہدان سے جوڑنے میں ایران کی مدد کرے گا۔ایران انڈیا کو تیل سپلائی کرنے والا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ اگرچہ دونوں ملکوں نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ تیل اور گیس فیلڈز کے بارے میں کوئی پیش رفت ہوئی یا نہیں۔انڈیا جنوبی ایران کے اْن آئل فیلڈز سے تیل اور گیس نکالنے کے لیے کانٹریکٹ حاصل کرنا چاہتا ہے

جن کی ممکنہ مالیت اربوں ڈالر ہوگی لیکن برسوں سے جاری مذاکرات میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔خیال رہے کہ انڈیا ایران اور افغانستان نے مئی 2016 میں یہ بین الاقوامی راہ داری قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے بعد سے ہی چابہار بندرگاہ پر کام تیزی سے آگے بڑھایا گیا۔انڈیا نے گذشتہ سال چابہار کے راستے امداد کی شکل میں گندم کی ایک قسط افغانستان بھیجی تھی۔ اس نے افغانستان کو 11 لاکھ ٹن گندم امداد کی شکل میں دینے کا وعدہ کیا ہے اور یہ بالکل فری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…