پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

امریکا اور ترکی شام کے معاملے پر باہمی اختلاف ختم کرنے پر متفق

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی) امریکا اور ترکی نے شام میں کردوں کے خلاف ترک فوجیوں کی کارروائیاں پر دونوں نیٹو ملکوں کے درمیان جنم لینے والے شدید اختلافات ختم کرنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس تشکیل دیئے جائیں گے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے وزیرخارجہ ریکس ٹلر سن نے انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب مولود چاوشلو سے ملاقات کے بعد کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدیدگی کو دور کرنے کے لیے طریقہ کار واضع کیا جائے گا۔

ریکس ٹلرسن نے کہا کہ اب ہم الگ الگ کوئی کام نہیں کریں گے ، امریکا ایک سمت میں کام کرے اور ترکی کچھ اور کام کررہا ہو ، ایسا سلسلہ اب نہیں چلے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم مل کر کام کریں گے ، ہمارے پاس اچھا میکنیزم ہے جس کی بنیاد پر تعلقات میں بہتری آئے گی۔ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاوشلو کا کہنا تھا کہ ترکی اور امریکا اپنے تعلقات میں بہتری لانے کے لیے آمادہ ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دونوں کے تعلقات ‘انتہائی حساس’ درجے پر تھے تاہم ‘مشترکہ ورکنگ گروپس’ تشکیل دیئے جائیں گے تاکہ مسائل کا سبب بنے والے اسباب کا حل نکلا جائے ۔ریکس ٹلرسن نے زور دیتے ہوئے کہ امریکی اور ترکی ‘شام میں مشترکہ مقاصد ’رکھتے ہیں تاہم انقرہ شام میں عسکری کارروائیوں کو محدودکرے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…