پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ایران میں رواں سال تین کم سن بچوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا،اقوام متحدہ

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ رواں سال کے پہلے ڈیرھ ماہ میں ایران میں تین کم عمر افراد کو پھانسی دے کر موت سے ہم کنار کردیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یکم جنوری 2018ء سے اب تک ایران میں تین کم عمر افراد کو پھانسی دی گئی جب کہ سال 2017ء میں مجموعی طورپر پانچ کم عمر افراد کو پھانسی دی گئی تھی۔

انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق ایان میں ایسے 80 افراد جیلوں میں قید ہیں جو پھانسی کی سزا سنائے جانے کے وقت کم عمر تھے اور اب انہیں کسی بھی وقت موت سے ہم کنار کیا جاسکتا ہے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملزمان کو سزائے موت دیے جانے کے حوالے سے ایران بین الاقوامی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ایران میں18 سال سے کم عمرافراد کو مختلف جرائم میں پکڑنیکے بعد انہیں انقلاب عدالتوں سے موت کی سزائیں سنائی جاتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم عمر افراد کو پھانسی دیے جانے کے حوالے سے دنیا کا کوئی دوسرا ملک ایران کے برابر نہیں۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق 2005ء کے بعد سے اب تک 87 ایسے افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا جو گرفتاری کے وقت کم عمرافراد میں شمار ہوتیتھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…