پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ترکی میں قید جرمن صحافی کو رہاکردیاگیا،چانسلر میرکل کا اظہاراطمینان

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترکی میں قید جرمن صحافی ڈینیز یوچیل کو رہا کر دیا گیا ہے ادھر جرمن چانسلرمیرکل نے اس پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ ترکی میں قید دیگر جرمن شہریوں سے متعلق بھی فوری اور شفاف عدالتی کارروائی شروع کی جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کہ جرمن صحافی ڈینیز یوچیل کو مشروط رہائی مل گئی ہے۔ انہیں چودہ فروری2017کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اگرچہ انہیں دہشت گردی اور پروپیگنڈا کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا تاہم ان پر اب سے پہلے کوئی باقاعدہ فرد جرم عائد نہیں کی گئی تھی۔جرمن وزارت خارجہ نے بھی رہائی کی تصدیق کردی ، اس تازہ پیشرفت کے بعد برلن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چانسلر انگیلا میرکل نے کہاکہ یوچیل کی رہائی پر میں بھی اتنی ہی خوش ہوں، جتنا کہ دیگر جرمن باشندے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی میں ابھی کچھ اور جرمن شہری بھی قید ہیں اور برلن حکومت ان کے لیے بھی شفاف عدالتی کارروائی کی توقع کرتی ہے۔دوسری طرف ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ یوچیل کی رہائی سے جرمنی اور ترکی کے مابین پائے جانے والے کچھ اختلافات ضرور دور ہوئے ہوں گے۔ سرکاری میڈیا نے بن علی یلدرم کے حوالے سے مزید بتایا کہ انقرہ حکومت جرمنی کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…