اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی نیوز چینلز کو جعلی اور جھوٹی خبریں چلانا مہنگا پڑگیا،صحافی بھی برس پڑے

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی نیوز چینلز کو جعلی اور جھوٹی خبریں چلانا مہنگا پڑگیا ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے متحدہ عرب امارات کے دورے میں کئی چینلز نے ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا سے اٹھائی اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے نام سے شیئر کردی، اماراتی حکام نے حرکت کو ناپسندیدہ اور سوچی سمجھی چال قرار دے دیا، نامور بھارتی صحافی بھی اپنے چینلز پر برس پڑے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق آٹھ گھنٹوں تک یہ ویڈیو بڑے نیوز چینلز کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر چلتی رہی، کسی کو خیال تک نہ آیا کہ اتنا ہی پتہ کرلے کہ یہ بندہ کون ہے، درحقیقت اس شخص کا نام سلطان سعود قسامی ہے لیکن بھارتی نیوز چینلز اس شخص کو محمد بن زائد النہیان سمجھ کر سر دھنتے رہے اور اپنی جنتا کو بے وقوف بناتے رہے، جب دماغ کی بتی جلی تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے اس حرکت کو ایک ناپسندیدہ اور سوچی سمجھی چال قرار دیا جس کا مقصد جھوٹا پروپیگنڈہ کرنا، سیاسی مفاد حاصل کرنا ہے۔بھارتی صحافی شیکھر گپتا نے بھی بھارتی میڈیا کی حرکت کو شرمنا ک قرار دیا، بھارتی میڈیا میں جعلی اور نفرت انگیز خبروں کے خلاف ٹوئٹ کرنا انڈیا ٹوڈے کی خاتون صحافی کو مہنگا پڑگیا،چینل نے انگوشو کنتا کو نوکری سے ہی فارغ کردیا۔خاتون صحافی نے ٹوئٹ کیا تھا کہ نفرت انگیز اور جعلی خبروں کو پھیلانے والے اینکرز، ایڈیٹرز، رپورٹرز اور رائٹرز، یا انھیں ملازمت دینے والے افراد پر عدالت میں مقدمات چلانے چاہئے،کیونکہ یہ لوگ نفرت انگیز باتوں سے فائدے حاصل اٹھاتے ہیں، سیکیولر سیاستدانوں اور صنعتکاروں کو ایسے لوگوں کا لازماً سماجی بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…