اوٹاوا(آئی این پی)کینیڈا کی سابق وزیراعظم کیم کیبل نے خاتون ٹی وی میزبانوں کو مردوں کے سامنے بغیرآستین کے والے کپڑوں پہننے پر تنقید کانشانہ بنایاہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم کی سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹرپر ان کی پیغام سے بحث چھڑ گئی ہے جس میں انھوں نے کہاتھاانھیں سوٹ پہنے مردوں کے سامنے ٹی وی پر بغیر آستین کے کپڑے پہنی خواتین عجیب لگتی ہے۔
انھوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ وہ مردوں کے سامنے بغیر آستین کپڑے پہننا عورت کی ذلت محسوس کرتی ہیں۔ان کاکہناتھا کہ ننگے بازوں کے ساتھ خواتین کی ساکھ اورعزت پرحرف آتا ہے۔ ان کے ٹوئٹر کی ٹوئیٹ پر تنقید کرتے ہوئے لوگوں نے کہا عورت کے صلاحیتوں پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے نہ کہ ان کے کپڑوں پر ۔کسی نے کہا سابق امریکی صدر بارک اوباما کی بیوی مشل اوباما متعدد باربغیر آستین کے کپڑے پہنتی ہیجبکہ کسی نے کینیڈا کی وزیراعظم پر ذاتی حملہ کرتے ہوئے کہاانھوں نے خود بحیثیت اٹارنی جنرل 1990بھڑکیلے کپڑے زیب تن کیے تھے۔