ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

المناک سانحے میں جاں بحق ہونیوالے 11 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں،تین افراد کی لاشیں تاحال لاپتہ، افسوسناک انکشافات

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس (این این آئی)لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 11 افراد کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں ٗچند روز قبل بحیرہ روم کے ذریعے اٹلی جانے والی کشتی لیبیا کے ساحل پر الٹنے سے 90 افراد ڈوب گئے تھے جن میں 16 پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔حادثے میں 13 پاکستانیوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں ٗ 3 افراد کی لاشیں تاحال نہیں مل سکیں۔کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 13 میں سے 11 افراد کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں جبکہ دو افراد کی میتیوں کو

دستاویزات مکمل ہونے کے بعد آئندہ چند روز میں پاکستان لایا جائے گا ٗجاں بحق افراد کی میتیں جدہ سے ایس وی 722 کے ذریعے اسلام آباد لائی گئیں۔اسلام آباد لائی جانے والی میتوں میں اکرام الحق، تنزیل الرحمان، عظمت بی بی، ولید اکرام، فرحان علی، محمد قاسم بیگ، محمد عزیز، کاشف جمیل، مرزا غلام فرید اور مظہرحسین شامل ہیں۔یاد رہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے 8 کا تعلق گجرات، 4 کا منڈی بہاؤ الدین، ایک کا راولپنڈی اور ایک کا سرگودھا سے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…