ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سے تعلقات خراب کرنیکا ذمہ دار صرف بھارت ہے ،بھارت کے اپنے سینئر رہنما نے مودی سرکار پر بجلیاں گرادیں

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق رہنمامانی شنکر ایئر نے کہا ہے کہ میں پاکستان سے پیار کرتا ہوں اور مجھے ہندوستان بھی عزیز ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مانی شنکر نے پاک ہند دوطرفہ تعلقات کی بحالی کیلئے غیر مشروط بات چیت پر زوردیا۔پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تنازعات کا حل غیر مشروط مذاکرات میں مضمر ہے۔

انہوں نے بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کرنے کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ شنکر نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں ممالک مذاکرات کی میز پر آئیں اور تنازعات کے موضوع پر بات چیت کرکے مسائل کو حل کرکے خطے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔شنکر کے بیان کیخلا ف پارٹی میں مخالفت شروع ہوگئی۔ کانگریس پارٹی کے سیکریٹری اور سابق رکن پارلیمنٹ ہنومنت راو نے راہول گاندھی کو خط تحریر کرکے مطالبہ کیا کہ منی شنکر ایئرکو پارٹی سے نکال دیا جائے کیونکہ انہی کے بیان کی وجہ سے گجرات الیکشن میں کانگریس پارٹی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…