جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

دبئی نے دنیا کے بلند ترین ہوٹل کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

datetime 12  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)دبئی نے دنیا کے بلند ترین ہوٹل کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے عالمی تجارتی وثقافتی مرکزدبئی کو گینز بک میں نئے ریکارڈ قائم کرنے والے شہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کے بعد دنیا کا بلند ترین ہوٹل بھی دبئی میں بنایا گیا تھا مگر دبئی نے بلند ترین ہوٹل کا اپنا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہنے والے دبئی شہر کی حکومت نے 356 میٹر بلند لگژری ہوٹل تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ دبئی سیاحوں کی توجہ کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ 2017 کے دوران مجموعی طورپر 16 ملین سیاحوں نے دبئی کی سیر کی۔دبئی کی شاہراہ الشیخ زاید پر واقع جی ڈبلیو میریٹ ہوٹل کی اونچائی 355 میٹر ہے اور یہ اب تک کا دنیا کا بلند ترین ہوٹل ہے۔

دبئی حکومت اسی شاہراہ پر جیفورا کینام سے ایک نیا ہوٹل قائم کررہی ہے جس کی لمبائی 356 میٹر ہوگی۔ یہ نہ صرف دبئی کا بلکہ دنیا کا بلند ترین ہوٹل شمار کیا جائے گا۔دبئی محکمہ اطلاعات کیدفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جیفورا ہوٹل کا افتتاح آئندہ اتوار کو کیاجائے گا۔ ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس کے مطابق سنہرے رنگ کے اس لگژری ہوٹل کی 75 منزلیں ہیں۔دبئی میں بلند ترین عمارات میں برج الخلیفہ کی اونچائی 828 میٹر ہے جو دنیا کی بلند ترین عمارت سمجھی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سیون اسٹار ہوٹل بھی بلند ترین عمارتوں میں شامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…