نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اضافی اخراجات کو کم کرتے ہوئے مستحکم پیداواری عمل کو آگے بڑھائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرسٹین لاگارڈ نے ان خیالات کا اظہار دبئی منعقدہ عرب مالیاتی فورم کے سالانہ اجلاس میں کیا۔ لاگارڈنے کہاکہ ملکی پیداوار میں
ترقی سے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے عرب ریاستوں کو مشورہ دیا کہ وہ حکومتی اداروں کے ملازمین کے اضافی معاوضوں اور رعایتوں کو بھی ختم کریں اور ایسے اقدامات سے ہی ملکی اخراجات میں کمی واقع ہو گی۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ نے بعض عرب ممالک میں متعارف کرائی گئی اقتصادی اصلاحات کا خیرمقدم بھی کیا۔