ریاض(این این آئی)26صفر 1439ھ سے 21جمادی الاول 1439ھ تک اقامہ ، محنت اور سرحدی سلامتی کی خلاف ورزی کرنے والے 562691غیر قانونی تارکین گرفتار کئے گئے۔ مملکت بھر میں چھاپے مارے گئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان میں سے 382921اقامہ، 127566 قانون محنت اور 52204 سرحدی
امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پائے گئے۔ 7996مملکت میں دراندازی کرنے والے گرفتار کئے گئے ان میں 69فیصد یمنی، 29فیصد ایتھوپین اور دیگر 2فیصددیگر ممالک کے تھے۔ سعودی سرحد عبو رکرکے باہر جانے والے 501افراد بھی حراست میں لئے گئے۔ غیر قانونی تارکین کو سفر اوaa رہائش کی سہولت فراہم کرنے والے 1052سعودی گرفتار کئے گئے۔