بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں 250 قدیمی غاروں کو سیاحتی مقاصد کے لیے ترقی دینے کا اعلان

datetime 11  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(این این آئی) سعودی عرب کے سیاحتی کمیشن نے مقامی سطح پر سیاحت کے فروغ کے لیے ڈھائی سو غاروں کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ارضیاتی سروے ( ایس جی ایس) 1999ء سے مملکت میں موجود غاروں کا سروے اور تحقیقی مطالعہ کررہا ہے۔اس نے سعودی سوسائٹی برائے جیو سائنسز سے مل کرجدہ میں چار روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا ۔

اس میں بہت سے عرب اور دنیا کے دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے جیو سائنس دانوں اور ماہرین نے شرکت کی ۔اس میں سعودی عرب میں غاروں کی سیاحتی مقاصد کے لیے ترقی کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اس کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ہزاروں ایسی غاریں موجود ہیں جہاں دنیا بھر سے نہ صرف سیاح بلکہ جیالوجسٹ بھی سیر اور تحقیقی مقاصد کے لیے آ سکتے ہیں۔چنانچہ سعودی عرب کے سیاحتی کمیشن نے مقامی سطح پر سیاحت کے فروغ کے لیے ڈھائی سو غاروں کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ان میں شعفان کی غار سب سے طویل ہے۔اس کی لمبائی دو کلومیٹر ہے۔یہ آٹھ میٹر اونچی اور 800 میٹر گہری ہے۔اس جگہ سے جانوروں کی کھوپڑیاں اور ان کے ڈھانچے بھی برآمد ہوئے ہیں۔سعودی عرب میں چند ایک مقدس غاریں ہیں جہاں ہر سال حج اور عمرے کی سعادت کے لیے دنیا بھر سے آنے والے عازمین ضرور جاتے ہیں۔ ان میں جبل النور پر واقع غار حرا کو سب سے نمایاں مقام حاصل ہے جہاں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نبوت سے سرفراز ہونے سے پہلے عبادت وریاضت کے لیے جایا کرتے تھے اور وہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی نازل ہوئی تھی۔غارِ حرا کی لمبائی تین میٹر اور چوڑائی پونے دو میٹر ( 1.75 میٹر) ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…