جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

مسجد الحرام میں خاص عبادت گزاروں کیلئے امام کعبہ کا شاندار اعلان ، بڑی سہولت متعارف کرادی

datetime 11  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی )سعودی عرب کی الحرمین الشریفین کے امور کی ذمے دار جنرل پریزیڈینسی نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں خاص افراد کے لیے عبادت کی غرض سے تین جگہیں مختص کردی ہیں۔ وہ وہاں پنج گانہ نمازوں کے علاوہ حج اور عمرے کے دوران بھی عبادت کرسکتے ہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام میں تین قسم کے معذورین کے لیے نماز کی تین جگہیں مختص کی گئی ہیں۔

ایک جگہ قوتِ سماعت سے محروم افراد، ایک بصارت میں کمی یا بینائی سے محروم افراد اور ایک جسمانی معذور افراد کے لیے مختص کی گئی ہے۔ جسمانی معذور افراد کو پورا ہفتہ اور چوبیس گھنٹے عبادت کے لیے مختص جگہ تک رسائی حاصل ہوگی۔ البتہ قوت سماعت سے محروم افراد کے لیے مختص جگہ صرف جمعہ کی صبح سے کھلی ہوگی۔پریزیڈینسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے حال ہی میں اس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مقصد اللہ کے خاص ان مہمانوں کو مناسک حج اور نمازوں کی باسہولت اور آسانی سے ادائی کے لیے بہتر خدمت مہیا کرنا ہے اور ہم ان خاص افراد کو درکار تمام ضروری خدمات مہیا کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…