جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

بنگلہ دیش:کرپشن الزامات ثابت ہونے پر خالدہ ضیاء کو5سال کی سزا

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(آن لائن)بنگلادیش کی ایک عدالت نے کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کو 5سال قید کی سزا سنادی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ ک مطابق جمعرات کو بنگلہ دیش کی مقامی عدالت میں سابق وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف خالدہ ضیاء اور انکے بیٹوں سمیت 4افراد سے متعلق کرپشن الزامات بارے سماعت ہوئی ،دوران سماعت فاضل جج نے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کو 5سال کی سزا سنا دی ۔

خالدہ ضیا، اْن کے بڑے بیٹے اور دیگر 4افراد پر2001سے2006 کے دور حکومت میں یتیموں کے ٹرسٹ کے قیام میں تقریباً ڈھائی لاکھ ڈالر کی خرد برد کا الزام تھا،جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اْنہیں 5سال قید کی سزا سنادی۔جج محمداخترالزمان نے کہاکہ عدالت کوان کے خلاف الزامات کے ثبوت مل چکے ہیں اوران کی سوشل اورجسمانی حیثیت کودیکھتے ہوئے پینل کوڈزکی سیکشن 409اور109کے تحت انہیں پانچ سال قیدکی سزاسنائی جاتی ہے،اسی کیس میں خالدہ ضیاء کے بڑے بیٹے طارق رحمان،سابق رکن پارلیمنٹ قاضی سمیع الحق کمال، وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری کمال الدین صدیقی، بنگلادیش نیشنل پارٹی کے بانی ضیاء الرحمن کے بھتیجے مومن الرحمان اور بزنس مین شرف الدین احمد کو 10سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد دارالحکومت بنگلادیش اور دیگر شہروں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے جبکہ پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے،حزب اختلاف نے الزام لگایا ہے کہ حکومت نے اْس کے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظرآج بیشتر اسکول و کالج بند رکھے گئے ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس جاوید پٹواری کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص یا گروپ نے افراتفری پیدا کرنیکی کوشش کی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔وزیرداخلہ اسدالزماں خان کمال نے صحافیوں کو بتایا کہ خالدہ ضیا کے معاملے میں بھی جیل ضابطے کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔

قبل ازیں دارالحکومت ڈھاکہ میں سیکیورٹی فورسزاوراپوزیشن کے حامی مظاہرین کے درمیان پرتشددجھڑپیں ہوئیں ،پولیس نے ہزاروں کی تعدادمیں اپوزیشن کارکنوں پرآنسوگیس کااستعمال کیا،جنہوں نے خالدہ ضیاء کوفیصلے کیلئے ڈھاکہ کی عدالت لے جانے والی کارکے گردبھاری سیکیورٹی حصارکوتوڑنے کی کوشش کی ۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق عدالتی حدودسے متعددکلومیٹردورشروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران کم ازکم پانچ پولیس افسران زخمی ہوگئے ہیں اوردوموٹرسائیکلوں کونذرآتش کردیاگیا۔ جائے وقوعہ پرموجودنامہ نگارنے بتایاکہ جج اخترالزمان نے ضیاء کوملزمہ قراردیاہے اورانہیں کھچاکھچ بھرے کمرہ عدالت میں پانچ سال قیدکی سزاسنادی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…