انڈین ائیر لائن میں پائلٹ میاں بیوی آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے کی پھینٹی لگانا شروع کر دی، میاں بیوی نے جہاز آٹو پائلٹ پر رکھا اور مسافروں کے درمیان آ کر لڑ پڑے، سنئے انڈیا کی ایک ائیر لائن میں پائلٹ میاں بیوی کی لڑائی کی دلچسپ کہانی

29  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک بھارتی ائیر لائن کی ایک فلائٹ میں پائلٹ میاں بیوی تھے دونوں آپس میں لڑ پڑے، بیوی کاک پٹ چھوڑ کر باہر آ گئی ، اس کے بعد اس واقعہ نے دلچسپ صورتحال اختیار کر لی، یہ فلائٹ جیٹ ائیر ویز کی تھی اور لندن سے ممبئی آ رہی تھی، جہاز کے پائلٹ اور کو پائلٹ دو نوں میاں بیوی تھے وہ دونوں میاں بیوی کسی بات پر ایک دوسرے سے جھگڑ پڑے، توں توں میں میں کے بعدبات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور اس کے بعددونوں ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے شروع ہو گئے،

ان دونوں کو خیال ہی نہیں رہا کہ وہ جہاز اڑا رہے ہیں، اس دوران بیوی نے کچھ خیال نہیں کیا اور چیخیں مارتی ہوئی کاک پٹ سے باہر آ گئی، مسافر بھی یہ صورتحال دیکھتے ہوئے پریشان ہو گئے کہ پتہ نہیں کیا ہو گیا ہے، جہاز کے باقی سٹاف ممبر نے بھاگ کر دونوں میاں بیوی کو سمجھایا اور بیوی کو سمجھا کر کاک پٹ میں بھیجا،ایک انڈین چینل نے کہا کہ اس موقع پر اگر جہاز ڈول جاتا تو پھر کیا ہوتا، جب بیوی باہر آ گئی تو غصے میں اگر اس کا پائلٹ خاوند کچھ کر دیتا تو پھرجہاز میں سوار مسافروں اور عملے کا کیا ہوتا، انڈین چینل نے کہا کہ اس کمپنی نے میاں بیوی کو ایک ہی فلائٹ میں کیوں بھیجا، یہاں گھروں میں میاں بیوی کے درمیان چھوٹی چھوٹی بات پر جھگڑا ہو جاتا ہے، ان دونوں کو اکٹھا کیوں بٹھایا گیا، جب جہاز لینڈ کر گیا تو ائیر لائن نے کہا کہ معمولی سا واقعہ تھا کچھ نہیں ہوا لیکن جب مسافروں نے احتجاج کیا تو شام تک مان لیا گیا کہ ہاں ان دونوں کا آپس میں جھگڑا ہواہے دونوں نے ایک دوسرے کو مارا ہے۔ جب ائیر لائن پرمزید پریشر بڑھا تو ان دونوں میاں بیوی کو ڈیوٹی سے ہٹانا پڑا ٹی وی چینل نے کہا کہ اس واقعہ سے تو یہ ہی ثابت ہوتا ہے کہ کوئی کارروائی ہو یا نہ ہو میاں بیوی کہیں بھی لڑ سکتے ہیں۔  ایک بھارتی ائیر لائن کی ایک فلائٹ میں پائلٹ میاں بیوی تھے دونوں آپس میں لڑ پڑے، بیوی کاک پٹ چھوڑ کر باہر آ گئی ، اس کے بعد اس واقعہ نے دلچسپ صورتحال اختیار کر لی

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…