بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

شام میں فوجی آپریشن، ترک صدر طیب اردوان نے خود محاذ جنگ میں اترنے کا اعلان کر دیا، یورپی ممالک اور امریکہ کو سانپ سونگھ گیا

datetime 29  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ شام کے علاقے عفرین میں جاری شاخِ زیتون آپریشن میں 7 ترک فوجی جاں بحق ہو گئے ہیں،ضرورت پڑی تو چیف کمانڈر کی حیثیت سے پہلے میں عفرین پہنچوں گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے آماسیا ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برصیا پہاڑ کا کنٹرول سنبھال لیا گیا ہے

اور آپریشن کے دوران 7 ترک فوجیوں اور 13 آزاد شامی فوج کے اہلکاروں سمیت کل 20 افراد شہید ہو گئے ہیں۔یورپی پارلیمنٹ میں ترک فوجیوں کے بارے میں الٹی سیدھی باتیں کئے جانے کے باوجود آپریشن شروع ہونے کا ذکر کرتے ہوئے صدر اردگان نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ میں بعض زبان دراز میرے فوجیوں کے لئے قابض کے الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ قبضہ کرنا آپ کی عادت ہے آپ نے افریقہ میں کیا کیا کچھ نہیں کیا۔ آپ کی تاریخ قبضوں اور استعماریت سے بھری پڑی ہے لیکن ترک ملت کی تاریخ میں قبضے کا لفظ موجود نہیں ہے اس کے برعکس عدل و انصاف اور مرحمت و شفقت موجود ہے۔صدر اردگان نے کہا کہ یہ بد اخلاق جرمنی میں دہشتگرد تنظیم سے ہماری مساجد پر اور ہمارے شہریوں پر حملے کرواتے ہیں اور اپنی پولیس کے ساتھ مل کر اس کا تماشا دیکھتے ہیں۔صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی کی نظر شام کی زمین پر نہیں ہے۔ لیکن اس وقت ساڑھے 3 ملین شامی مہاجرین ہمارے ملک میں پناہ لئے ہوئے ہیں ہم انہیں ان کے گھروں میں بھیجنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ہم، 2 ہزار کلو میٹر زمین کو کنٹرول میں رکھے ہوئے ہیں اور ایک لاکھ 30 ہزار مہاجرین اس 2 ہزار کلو میٹر علاقے میں چلے گئے ہیں۔ آزاد شامی فوج اور میرے مہمد “ترک فوجی” شانہ بہ شانہ آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑی تو

چیف کمانڈر کی حیثیت سے پہلے میں عفرین پہنچوں گا اور میرے پیچھے آپ آئیں گے۔صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ دلیر ترک فوجیوں نے پہلے فرات ڈھال آپریشن کے علاقے میں داستان رقم کی اور اب عفرین میں داستان رقم کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…