جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹرمپ کے پاکستان کے بارے میں تلخ بیانات اور امداد کی بندش کے بعد بڑا بریک تھرو،امریکی افواج کے سربراہ جنرل جوزف نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 16  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی) امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید موثر بنانے کے عزم کا اظہار کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہاکہ کیا ہم ہر چیز پر اتفاق کر رہے ہیں؟ نہیں ہم نہیں کرتے لیکن ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری پر توجہ دے رہے ہیں اور میں نے اس معاملے پر ابھی ہمت نہیں ہاری۔امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہنا ہے

کہ دونوں ملکوں کے کشیدہ تعلقات میں بہتری کا درست راستہ ان کی افواج کے درمیان بات چیت ہے۔یاد رہے کہ جنرل جوزف ڈنفورڈ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یکم جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 برسوں میں اسلام آباد کو احمقوں کی طرح 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دیے لیکن بدلے میں اسے جھوٹ اور دھوکہ ملا۔دوسری جانب امریکا نے پاکستان کی 255 ملین ڈالرز (25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر) یعنی 28 ارب روپے کی فوجی امداد پر پابندی بھی معطل کردی تھی۔بعدازاں ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل اور معیشت کی قیمت پر لڑی، قربانیوں اور شہداء کے خاندانوں کے درد کا بے حسی سے مالی قدر سے موازنہ کرنا ممکن نہیں۔پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے مشترکہ موقف اپنایا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل جنگ لڑی اور قیام امن کے لیے پاکستان نے تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…