بیجنگ (این این آئی)چین نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت امن کو سبوتاژ کرنے والی بیان بازی اور اقدامات سے باز رہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا بیان غیرتعمیری ہے اور بھارت کے فوجی سربراہ کا بیان باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے خلاف ہے۔لو کینگ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بیانات سے سرحدوں پر امن اور استحکام کو نقصان پہنچے گا۔یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے تین روز قبل
اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چین ایک طاقتور ملک ہے لیکن بھارت بھی کمزور نہیں ہے۔ اس کے علاوہ جنرل بپن راوت نے چین کے ساتھ شمالی سرحد پرتوجہ بڑھانے کی بات کی تھی