اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں عدالتی بحران پیدا ہونے کا خدشہ، سپریم کورٹ کے ججوں نے بغاوت کر دی، بھارتی میڈیا چیخ اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میںعدالتی بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے 4ججوں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کو بھارتی میڈیا نے بغاوت قرار دے دیا ہے۔ ان 4بھارتی ججوں نے الزام عائد کرتے ہوئے اپنی پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ کیسز پر
من پسند فیصلوں کیلئے من پسند ججوں کو کیس دئیے جا رہے ہیں۔ کیسز میں انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا جاتا ۔بھارت میں عدل کی اصل صورتحال سامنے لانے پر بھارتی میڈیا نے اس پریس کانفرنس کو بغاوت قرار دے دیا ہے اور کہا جا رہاہے کہ یہ ججز خود انصاف کہ پہلوؤں کو مد نظر نہیں رکھ رہے جبکہ اعلیٰ عدلیہ کے سربراہ چیف جسٹس کے خلاف پریس کانفرنس دراصل چیف جسٹس کے خلاف بغاوت ہے۔