ابو ظہبی(سی پی پی) دبئی پولیس نے ایسے تمام ڈرائیور حضرات کو بھی جرمانے کرنا شروع کر دئیے ہیں جو کہ اشارہ دئیے بغیر گاڑی کی لین تبدیل کر لیتے ہیں۔عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سڑکوں پر ڈرائیوروں کو آئے روز جرمانے کیے جاتے ہیں تاکہ شہریوں کو احساس رہے کہ انہوں نے احتیاط سے ڈرائیونگ کرنی ہے، لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ دبئی کی سڑکیں دن بدن محفوظ ترین ہوتی جا رہیں ہیں ۔
جمعہ کو دبئی پولیس حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شہریوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ دبئی پولیس چھوٹی سے چھوٹی ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے کر رہی ہے،اشارہ دئیے بغیر گاڑی کی لین تبدیل کرنے پر ڈرائیوروں کو 1،400 درہم جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس پر 4 بیلک پوائنٹس بھی مل سکتے ہیں،متحدہ عرب امارات میں جولائی 2017 میں ٹریفک جرمانوں میں ہونے والی ترمیم کی وجہ سے سامنے آ رہے ہیں ، متحدہ عرب امارات کی سڑکوں کو محفوظ ترین بنانے کے لیے جولائی 2017 میں ٹریفک جرمانوں میں مزید سختیاں کی گئیں تھیں تاکہ ڈرائیوروں کو محتاط ڈرائیونگ کرنے کی طرف لایا جا سکے اورمتحدہ عرب امارات کے نئے ٹریفک قوانین کے مطابق ہی اچانک گاڑی کی لین تبدیل کرنے پر 1،000 درہم جرمانے کا اعلان کیا گیا ہے اور اشارہ نہ دینے پر مزید 400 درہم ادا کرنا ہوں گے۔سڑکوں پر حادثات کے وجہ صرف ٹریفک کی خلاف ورزیاں ہی نہیں ہیں پھر بھی ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ ضرور ہیں اس لیے ان پر قابو پانے کے لیے جرمانوں میں اس قدر سختی برتی جا رہی ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق حادثات کی بڑی وجہ گاڑی کی لین اچانک تبدیل کر لینا اور اپنے سے آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ نہ رکھنا ہے۔