اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں کرپشن الزامات میں گرفتارمزید 2شہزادے رہا، یہ دونوں شہزادے کس کے بیٹے تھے،حیران کن انکشاف

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض،لندن(اے این این) سعودی عرب میں کرپشن الزامات میں گرفتار مزید 2 شہزادوں کو رہا کردیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی حکام نے کرپشن الزامات میں گرفتار مزید 2 شہزادوں کو رہا کردیا ہے جن میں شہزادہ مشعال بن عبداللہ اور شہزادہ فیصل بن عبداللہ شامل ہیں۔ دونوں شہزادے سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ عبداللہ کے بیٹے ہیں اور انہیں دارالحکومت ریاض کے کارلٹن ہوٹل میں قید کیا گیا تھا۔دریں اثنا برطانوی اخبار نے

دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونیوالوں میں شہزادوں سمیت امریکہ ،برطانیہ اور فرانس کے کاروباری افراد بھی شامل ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونیوالوں شہزادوں ودیگر افراد کے علاوہ 8 امریکی، 6 برطانوی اور 3 فرانسیسی شہری بھی شامل ہیں، یہ لوگ طویل عرصے سے کاروبار کے حوالے سے سعودی عرب ہی میں مقیم تھے۔برطانوی اخبار نے سعودی شاہی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے گرفتار غیر ملکی کاروبار یافراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔اخبار کے مطابق امریکی محکمہ  خارجہ نے پرائیویسی قوانین کے باعث کچھ بتانے سے گریز کیا جبکہ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ سعودیہ میں سفارتخانے کو مدد کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔ فرانس کے وزارت داخلہ نے اس حوالے سے کسی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا ہے۔ سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونیوالوں میں شہزادوں سمیت امریکہ ،برطانیہ اور فرانس کے کاروباری افراد بھی شامل ہیں

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…