پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان،افغانستان کے ساتھ تعاون سے کسی تیسرے فریق کو خطرہ نہیں، چین

datetime 29  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا پاک ٗچین اقتصادی راہداری افغانستان کو شامل کرنے کا منصوبہ اور حالیہ سہ فریقی مذاکرات سے کسی تیسرے فریق کو ہدف نہیں بنایا گیا جبکہ یہ منصوبہ پورے خطے کیلئے فائدہ مند ہوگا۔سی پیک منصوبے میں افغانستان کی شمولیت کو، جس سے چین کو وسطی ایشیا میں مزید رسائی حاصل ہوجائے گی، چند میڈیا اداروں کی جانب سے بھارت کو کارنر کرنے

کے مترادف قرار دیا گیا تھا تاہم چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہْوا چْن ینگ نے پریس بریفنگ کے دوران زور دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر منفی نقطہ نظر کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں بنایابلکہ منصوبے سے تیسرے فریقوں اور پورے خطے کو فائدہ پہنچنے کے امکانات ہیں۔انہوں نے کہاکہ سہ فریقی مذاکرات اور تعاون سے کسی تیسرے فریق کو ہدف نہیں بنایا اور آئندہ بھی یہ مذاکرات

بیرونی رکاوٹ اور مداخلت سے آزاد ہوں گے۔سی پیک منصوبے کو افغانستان تک پھیلانے سے متعلق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ افغانستان، چین اور پاکستان کا اہم پڑوسی ہے جو اپنی اقتصادی ترقی، لوگوں کے ذریعہ معاش میں بہتری لانا چاہتا ہے اور علاقائی رابطہ سازی کے عمل اور سی پیک کو وسطی چین ور مغربی ایشیا اقتصادی راہداری سے جوڑ کر اپنے جغرافیائی خدو خال سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…