ریا ض (آن لائن)سعودی عرب میں سوموار سے غیرملکیوں کے لیے لیبر فیس کا اطلاق ہو رہا ہے۔ دوسری جانب سعودی وزارت لیبر وسماجی بہبود کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ آٹھ ایسے شعبے بھی موجود ہیں جن میں کام کرنے والے غیرملکی ملازمین لیبر فیس سے مستثنیٰ ہوں گے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لیبر فیس سے مستثنیٰ افراد میں سعودی خاتون شہری کا غیر ملکی شوہر یا سعودی مرد کی غیر ملکی خاتون بیوی، غیر سعودی شوہر سے
کسی سعودی خاتون کے بچے، اسمال انڈسٹری سے وابستہ افراد، ایسے چھوٹے کارخانے جن میں کام کرنے والے افراد کی تعداد زیادہ سے زیادہ پانچ ہو۔کمپنیوں کے ایجنٹ، گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کے بھرتی دفاتر، اسی طرح خلیج تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے شہری، ایسی چھوٹی صنعتوں کے ملازمین جن کی تعداد نو سے زیادہ نہ ہو اور اس کے مالک کے پاس کل وقتی کام نہ ہو۔ ایسے افراد بھی لیبر فیس کی چھوٹ حاصل کر سکیں گے۔