اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں برڈ فلو پھیل گیا،5شہروں میں ہنگامی صورتحال،تفصیلات جاری

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض،دبئی(آن لائن،یواین پی) سعودی محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران برڈ فلو کے 8 مریض سامنے آئے ہیں۔ سعودی اخبار کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض سمیت، الخرج ، حریملا، القویعیہ اور ضرما میں 24گھنٹوں کے دوران برڈ فلو کے 8 مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔دوسری جانب المزاحمیہ کی فیلڈ ٹیموں نے برڈ فلو میں مبتلا 1232 مرغیوں اور پرندوں کو تلف کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے رواں ہفتے متحدہ عرب امارات نے برڈ فلو کی اطلاعات پر سعودی عرب سے پرندے اور ہرقسم کی پولٹری مصنوعات درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔ میڈیا کے مطابق دبئی حکام نے یہ پابندی ریاض میں برڈ فلو وائرس ایچ فائیو این ایٹ کے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے عائد کی جس کے تحت تمام اقسام کے مقامی اور جنگلی پرندے، زندہ مرغیاں، مرغی کا گوشت، انڈیاور ان سے بنی غذائی اشیا سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات لانا ممنوع ہوں گی۔سعودی عرب کی وزارت ماحولیات (MoCCAE) کے مطابق یہ قدم ورلڈ آرگنائزیشن آف اینیمل ہیلتھ کی نشاندہی کے بعد اٹھایا   گیا ہے۔ آرگنائزیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں 14پرندوں کو اس وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث ہلاک کیا گیا جب کہ ہزاروں پرندوں میں اس وائرس کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، فی الوقت اس وائرس ایچ فائیو این ایٹ کے لوگوں میں منتقل ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم چین میں ایچ فائیو این سکس وائرس لوگوں میں منتقل ہونے کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…