بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک بھارت کشیدگی اپنے عروج پر،چین بھی میدان میں آگیا،ترجمان چینی وزارت خارجہکا اہم ترین اعلان

datetime 28  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی) چین نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے اختلافات کو بذریعہ مذاکرات ومشاورت حل کریں، چین کو کنٹرول لائن کے حالیہ کشیدہ حالات پر تشویش ہے، دونوں ممالک خطے میں امن واستحکام کے لیے اپنا کردار نبھائیں ، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچھن اینگ نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھار ت اچھے پڑوسی ممالک کا رویہ اپنائیں،

پاکستان اور بھارت اپنے تمام اختلاف وتحفظات کو مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے حل کریں انہوں نے گزشتہ چند روز سے جاری کنٹرول لائن پر پاک بھارت کراس فائرنگ پر کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کو پاک بھارت مابین کنٹرول لائن کی حالیہ واقعات وحالات پر تشویش ہے،دونوں ممالک کو خطے میں امن واستحکام کے لیے اپنا کردار بخوبی نبھانا ہوگا، لیکن اس کے لیے ضروری ہے، کہ دونوں ممالک آپس میں امن امان کے قیام کے لیے ٹھوس منصوبہ اپناتے ہوئے اس پر عمل کریں، چین دونوں ممالک کاہمسائیہ ہے، اس سے چین کو دونوں ممالک کے حالات پر تشویش لاحق ہے، ہوا چھن اینگ نے کہا ہے کہ اسے حالات میں کوئی بھی ملک ترقی وا تعمیری مراحل طے نہیں کرسکتا ، جب تک وہاں امن قائم نہ ہو،اگر دونوں ممالک اسی رویے کا شکار رہے تو وہ خطے میں امن وامان کیلئے اور دہشتگردی سے لڑنے میں کیسے کامیاب ہوسکتے ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…