ٹورانٹو(نیوزڈیسک)کینیڈا نے پاکستانیوں کی موجیں لگوادیں،خصوصی ویزوں کے اجراء کا اعلان کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی ہے پاکستانیوں کے لئے کینیڈا نے اب خصوصی ویزوں کے اجراء کے طریقہ کار کا اعلان کیا ہے کینیڈا میں ذاتی کاروبار کا آغاز کرنے کے خواہشمند پاکستانی اب کینیڈا کا باون مہینے کا ویزا حاصل کرسکیں گے
جبکہ مستقل شہریت کے طریقہ کار کا بھی اعلان کیاگیا ہے ،کینیڈا کا ویزا یا شہریت حاصل کرنے والے پاکستانیوں کو کینیڈا کی سیلیکون ویلی میں بھی خصوصی جگہ فراہم کرنے کا اعلان کیاگیا ہے، واضح رہے کہ یہ منصوبہ کینیڈا کی حکومت کی جانب سے ذاتی کاروبار کا آغازکرنے والے ہنرمند پاکستانیوں کے لئے ہے جس کی مزید تفصیلات جلد ہی جاری کی جائیں گی ، اس سے قبل کینیڈا نے غیر ملکیوں کے لئے اگلے تین برس میں دس لاکھ لوگوں کو امیگریشن دینے کا اعلان کیاتھا۔کینیڈین میڈیا کے مطابق لبرل حکومت ملک میں پیدا ہونے والی افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لئے امیگریشن کی جائے گی۔وزیر برائے امیگریشن احمد حسین کا کہنا ہے اگلے تین برس میں ریٹائر ہو جانے والے کی وجہ یہ کمی ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگلے برس تین لاکھ دس ہزار ، 2019ء میں تین لاکھ تیس ہزار اور 2020ء میں تین لاکھ چالیس ہزارافراد کو امیگریشن دی جائے گی۔مذکورہ منصوبے سے دنیا بھر کے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی فائدہ اٹھاسکے گی۔ واضح رہے کہ کینیڈا میں بڑی تعداد میں پاکستانی مقیم ہیں۔