جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

بھارت میں مودی سرکار کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

datetime 27  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) بھارت کے سماجی کارکن انا ہزارے نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ آ ئندہ سال 23 مارچ سے دہلی میں بدعنوانی کیخلاف اورکسانوں کی پریشانیوں کواٹھانے کیلئے جیل بھروتحر یک چلائینگے۔اناہزارے نے بھارتیہ کسان یونین کی راشٹریہ کسان مہا پنچایت میں کہا کہ آج ملک بھر میں کسان بدحال ہیں، ملک میں کسانوں کی خودکشی کیلئے مرکزی حکومت ذمہ دار ہے، حکومت نے کسانوں کے فائدہ کیلئے سوامی ناتھن کمیشن کی

سفارشات کو نافذ نہیں کیا، مرکز کی مودی حکومت کو انہوں نے کئی مرتبہ خط بھی لکھا مگر کچھ نہیں ہوا۔انہوں نے مرکز کی مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو موقع دینے کیلئے وہ ساڑھے تین سالوں تک کچھ نہیں بولے لیکن سرکار کو کسان کی نہیں صنعت کاروں کی فکر ہے، اس نے لوک پال کو کمزور کر دیا ہے، مودی جو قدم اٹھا رہے ہیں اس سے جمہوریت خطرے میں اور وہ ملک کو حکم شاہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…