بیجنگ (این این آئی)عام طور پر کسی کو تھپڑ مارنا لڑائی جھگڑے کا حصہ سمجھا جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں تھپڑ مارنے اور کھانے والا ایک دوسرے سے خوش نہیں بلکہ ایسے اقدام کے نتیجے میں دونوں میں تعلقات بگڑ جاتے ہیں مگر ایک چینی کمپنی نے انوکھا فلسفہ پیش کیا ہے۔یہ کہ تھپڑ مارنے لوگوں کے باہمی تعلقات بہتر ہوتے ہیں۔ کمپنی نے نہ صرف یہ شوشہ چھوڑا بلکہ اپنی سالانہ
ایک تقریب میں اپنی خواتین ملازماؤں کو ایک دوسرے کے چہروں پر زور دار تھپڑ رسید کرانے کا اہتمام بھی کیا۔چینی کمپنی کی اس منفرد تقریب کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے لوگ حیرت و استعجاب کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ فوٹیج میں کمپنی کی ملازم لڑکیوں کے درمیان ایک دوسرے کے چہروں پر تھپڑ مارنے کا بھرپور مقابلہ دیکھا جاسکتا ہے۔کمپنی نے اس اقدام کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسا کرنے سے ورکروں کے درمیان تعلقات بہتر اور اچھے ہوتے ہیں۔چینی کی ایک مقامی کاسمیٹک کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اجتماعی طورپر ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے سے ٹیم میں یکجہتی کی روح پیدا ہوتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اجتماعی تھپڑ رسید محفل کا انعقاد 17 دسمبر کو کیا گیا۔ اس میں بیس خواتین ورکروں کو ایک دوسرے کے چہروں پر تھپڑوں کے وار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔فرم کے ترجمان لیو کا کہنا ہے کہ خواتین ورکروں کو ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے کی ترغیب کمپنی کی 14ویں سالگرہ کی تقریب پر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی خاص اور انوکھی بات نہیں بلکہ کمپنی کے ملازمین کا ٹیسٹ تھا۔