اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی قید میں موجود شہزادہ ولید بن طلال نے اپنے ہاتھوں کی رگیں کاٹ لیں، عالمی میڈیا کا دعویٰ ،تفصیلات کے مطابق خبر رساں ادارے تسنیم نے عالمی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی حکومت کے مخالف بعض ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ شہزادہ ولید بن طلال نے جیل میں خود کشی کی کوشش کی، لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر ان کو بچالیا لیکن سرکاری طورپر یا آزاد
میڈیا کی طرف سے اس واقعے کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔مقامی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولید بن طلال نے اپنے ہاتھوں کی رگوں کو کاٹ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ واضح رہے کہ ولید بن طلال سمیت 11 شہزادوں کو سعودی عرب نے کرپشن کیخلاف مہم کے دوران گرفتار کیا تھا،واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکی اخبار نے انکشاف کیا تھا سعودی حکام نے گرفتار شہزادے ولید بن طلال کی رہائی کے لیے مبینہ طور پر 6 ارب ڈالرز کا مطالبہ کیا ہے۔ 62 سالہ شہزاہ بدعنونی کے الزام میں زیر حراست ہے۔امریکی اخبار کے مطابق شہزادہ طلال کے قریبی دوستوں نے سعودی حکام کے مطالبے کے بارے میں بتایا۔ اخبار کے مطابق شہزادہ طلال رہائی کے بدلے بڑی قیمت ادا کرنے کوتیار بھی ہیں، شہزادے کو ریاض کے شاہی ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔62 سالہ شہزادہ طلال دنیا کے 57 ویں امیر ترین آدمی ہیں،جن کی دولت کا تخمینہ 18 ارب ڈالر لگایا ہے۔