منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

بیت المقدس کے معاملے پر امریکی فیصلے کیخلاف ووٹ دیا اس لئے اب بھارتی مسلمان یہ کام کریں،بھارتی وزیر خارجہ نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ میں بیت المقدس کے حوالے سے امریکی فیصلے کے خلاف قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالنے پر ٹویٹر میں شکریہ ادا کرنے والے بھارتی مسلمان رہنما کو بدلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹ دینے کا مطالبہ کردیا۔آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر ایم بدرالدین اجمل کی جانب سے اپنے ٹویٹ میں بھارت کے اقوام متحدہ میں بیت المقدس (یروشلم) کے

حوالے سے امریکی فیصلے کے خلاف قدم پر شکریہ ادا کیا گیا تھا جس کے بعد سشما سوراج کا مطالبہ بھی سامنے آگیا۔سشما سوراج نے بھی ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے جواب میں کہا کہ اجمل صاحب! آپ کا شکریہ، اب آپ ہمیں ووٹ دیں۔آسام سے تعلق رکھنے والے بدرالدین نے سشما سوراج کے ٹویٹ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ میڈم! ہمارا ووٹ ہمیشہ انڈیا کے لیے ہے۔بدرالدین اجمل نے اپنے جواب میں کہا کہ جس دن بی جے پی اکثریتی اور اقلیتی برادری میں فرق نہیں کرتی تو ہمارا ووٹ آپ کے لیے ہوگا۔بھارتی وزیرخارجہ اور بدرالدین کے ٹویٹر میں ایک دوسرے مکالمے کے بعد دیگر افراد پر اس گفتگو میں کود پڑے۔خیال رہے کہ بھارت میں ریاستی انتخابات ہورہے ہیں جہاں گجرات میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گزشتہ ہفتے امریکا کی جانب سے بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد پیش کی گئی تھی جہاں بھارت سمیت 128 ممالک نے امریکی فیصلے کے خلاف ووٹ دیا تھا۔اقوام متحدہ میں امریکی فیصلے کے خلاف ووٹ ایک ایسے وقت میں دیا گیا تھا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ممالک کی امداد کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ سشما سوراج نے اقوام متحدہ میں بیت المقدس کے حوالے سے امریکی فیصلے کے خلاف قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالنے پر ٹویٹر میں شکریہ ادا کرنے والے بھارتی مسلمان رہنما کو بدلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی  کو ووٹ دینے کا مطالبہ کردیا

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…