ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

چین نے امریکہ سے ٹکر لے لی،ایسا اعلان کردیا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان خوشی سے جھوم اُٹھے

datetime 25  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کا امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی بحالی کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا، تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ کا کہنا ہے کہ چین فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی بحالی کی حمایت کرتا ہے اور اس کی حمایت بھی جاری رکھے گا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق ضرور ملنے چاہئیں۔ چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ

چین بیت المقدس کے معاملہ پر انتہائی گہری نظر رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ چین امن پسند ملک ہے اور امن کی خواہش رکھتا ہے اس لیے چین مشرق وسطیٰ میں امن کی صورت حال بارے انتہائی فکر مند ہے، بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا نہایت ہی گھمبیر معاملہ ہے، انہوں نے کہ دونوں فریقین کو کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اس پر نظر ثانی کرنا چاہیے، اور ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرات پیدا ہوں۔ چین کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین تمام فریقین کو اس معاملہ پر مذاکرات کی پیشکش کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ چین کی خواہش ہے کہ یہ معاملہ بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…