جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکا میں انتہاپسند لڑکیوں کا مسلم طالبہ پر بدترین تشدد،ویڈیو دنیا بھر میں وائرل

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلوریڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، ریاست فلوریڈا میں 14 سالہ مسلم طالبہ کو اس کی ہم جماعت لڑکیوں نے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع ویسٹ بوکا ہائی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ منال پر اس کے اسکول کی ہم جماعت طالبات کے گروہ نے بدترین تشدد کیا۔

لڑکی کے والد شکیل منشی کو واقعے کی ویڈیو مل گئی جو انہوں نے سوشل میڈیا پراپ لوڈ کردی اور بتایا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ ظلم ہوا ہے، بعد ازاں دنیا بھر میں یہ فوٹیج وائرل ہوگئی اور لوگوں نے تشدد کرنے والی لڑکیوں کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔شکیل منشی کے مطابق دو طالبات ان کی بیٹی کو مسلمان ہونے پر ہراساں کرتی آرہی تھیں اور اسے دہشت گرد بھی کہتی تھیں، 21 دسمبرکو ان کی بیٹی نے ان طالبات سے بات چیت کرنے کی کوشش کی لیکن جواب میں لڑکیوں کے ایک گروہ نے منال پرحملہ کردیا اور اسے بری طرح مارا پیٹا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکیاں منال کومار رہی ہیں، گھسیٹ رہی ہیں اور ساتھ ساتھ سخت الفاظ بھی کہہ رہی ہیں اس دوران باقی طلبہ بڑی بے حسی کے ساتھ اس واقعے کی ویڈیو بناتے رہے۔ ریاست فلوریڈا میں 14 سالہ مسلم طالبہ کو اس کی ہم جماعت لڑکیوں نے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع ویسٹ بوکا ہائی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ منال پر اس کے اسکول کی ہم جماعت طالبات کے گروہ نے بدترین تشدد کیا۔ لڑکی کے والد شکیل منشی کو واقعے کی ویڈیو مل گئی جو انہوں نے سوشل میڈیا پراپ لوڈ کردی اور بتایا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ ظلم ہوا ہے،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…